مومن بھائی کچھ عرصہ پہلے غالباً شام کے وقت فیسبک پر آپ کے کتاب کی ایڈ دیکھی۔ اس وقت کتابوں کے خریدنے کا زیادہ عادت نہ تھی لیکن اس ایڈ نے متاثر بہت کیا اور عنوان بھی ایسا تھا کہ فوراً رابطہ کیا۔

چند دن بعد کتاب موصول ہوئی تو اندازے سے بھی زیادہ اچھی تھی۔ کتاب کی کوالٹی اور کنٹنٹ دونوں انتہائی اعلی تھے۔ بعض اوقات انسان کو بعض کتابوں سے ویسے ہی کچھ زیادہ ہی اُنسیت ہوجاتی ہے، یہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

پھر الحمدللہ گزشتہ سال عمرے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ایک عمرہ 2018 میں بھی کیا تھا لیکن اس سفر میں اور اِس سفر میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ کتاب اپنے ساتھ لے گیا اور سچی بات تو یہ ہے کہ تقریباً ہر ہر جگہ یہ ساتھ رہی۔ طواف سے کے کر مسجد نبوی شریف کی حاضری ۔۔۔ ہر وقت ساتھ رہتی۔

مسجد نبوی شریف میں مبارک ستونوں کی پہچان، ریاض الجنۃ کے اصل حدود اور نہ جانے کیا کچھ ۔۔۔۔

احد کی زیارت کے دوران اسی کتاب کو کھولا، پہر اپنے ہمسفروں کو احد کا واقعہ سنانے لگا اور میدان جنگ کا منظر۔۔۔ وہ جو کیفیت سب کی بنی وہ ناقابل بیان ہے۔

غزوہ خندق کی جگہ پر جانا مسجد اجابہ اور ہر ہر جگہ پہ اس نے بہت مدد کی۔ کئی دفعہ تو ایسے ہوا کہ اس کتاب میں جو چیزیں موجود تھیں وہ وہاں کہ بعض پرانے زیارت کرانے والوں کو بھی کم ہی موجود تھیں۔

اب ایک اور پیارا دوست عمرے کے مبارک سفر پر جارہے ہیں تو دیگر چیزوں پر گفتگو کے علاوہ یہ کتاب بھی انہیں دے دی ہے کہ وہاں اس سے بھرپور استفادہ کیجئے گا

اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔ جو بہترین کاوش آپ نے فرمائی ہے وہ یقیناً مجھ جیسے لوگوں کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے ❤️❤️